ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جمعیۃعلماء ہند کی جاری ممبر سازی مہم میں بھر پور حصہ لینے جمعیۃ علماء کے منتظمین کی مسلمانوں سے اپیل

جمعیۃعلماء ہند کی جاری ممبر سازی مہم میں بھر پور حصہ لینے جمعیۃ علماء کے منتظمین کی مسلمانوں سے اپیل

Tue, 18 Sep 2018 18:07:51  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی ۸ ۱؍ ستمبر( ایس او نیوز/پریس ریلیز)  مسلمانانِ ہند کی سب سے بڑی اور قدیم مذہبی تنظیم جمعیۃعلماء ہندکی دو سالہ مدت کے لئے ممبر سازی کا آغاز ہو چکا ہے،اس مہم میں سارے مسلمان مرد اور عورت بھر پور حصہ لیں ،خود بھی ممبر بنیں ،دوست و احباب اور متعلقین کو بھی ممبر بنائیں ۔جمعیۃعلماء ہند کے دستور اساسی کے مطابق ہر بالغ مسلمان (مرد و عورت) جمعیۃعلماء ہند کا ممبر بننے کا مجاز ہے، اس کے لئے بیداری مہم چلائی جائے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیۃعلماء حلقہ گونڈی کے مجلس منتظمہ کی ایک اہم میٹنگ میں علماء کرام نے متفقہ طور پرکیا۔ 

مولانا صدر عالم قاسمی نے فرمایا کہ جمعیۃعلماء ہند کا دو سالہ ٹرم مکمل ہوگیا ہے، اب نئے ٹرم کے لئے مبر سازی مہم شروع کی گئی ہے ،اس مہم میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔

مولانا نے جمعیۃعلماء حلقہ گونڈ ی کی جانب سے قوم و ملت کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے آئندہ بھی انہی حوصلوں اورجذبات کے ساتھ خدمت خلق کے مشن پر گامزن رہنے کی بات دہرائی اور  کہا کہ جمعیۃعلماء حلقہ گونڈی کے تمام ذمہ داران نے مقامی یونٹ کے صدر محترم مولانا محسن علی خان کی قیادت و سر براہی میں جس طرح کی خدمات انجام دی ہیں وہ ہمارے لئے لائق تحسین ہے۔

مولانا محمد اسید قاسمی نے جمعیۃعلماء ہند کی ممبر سازی کی اہمیت اور اس کی ضرورت پر تفصیلی گفتگوکرتے ہوئے فرمایا کہ ہم ایک جمہوری ملک میں زندگی گذار رہے ہیں ، ہمارے مسائل کا حل ملک کے جمہوری دستور و قانون کے ذریعہ ہی حل کئے جاسکتے ہیں۔

مولانا قاسمی نے فرمایا کہ جمعیۃعلماء ہندہمیشہ سے خدمت خلق کے جذبہ سے کام کرتی رہی ہے،اور یہی اکابر جمعیۃعلماء ہند کا شیوہ رہا ہے۔
مولانا محسن علی خان نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعیۃعلماء ہند کی سو سالہ سنہری تاریخ ہے جس نے اپنے قیام کے روز اول سے ملک و ملت کے لئے قربانیاں دی ہیں ،اور موجودہ دنوں میں اس کی خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔

مولانا نے ائمہ مساجد اور علماء کرام سے خطبات جمعہ اور اصلاحی پروگراموں میں ملک و ملت کے لئے جمعیۃ علماء ہند کی خدمات اور اس کے اکابر علماء کی قربانیوں کو عوام میں بیان کرنے کی طرف متوجہ کیا ،نیز جمعیۃعلماء ہند کی ممبرسازی کی اہمیت اور اس کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالنے کے لئے درخواست کی ۔ اس کے علاوہ متعدد اراکین نے بھی اپنی قیمتی آراء پیش کیں،اور مفید مشورے دیئے ۔

 میٹنگ کے آغاز میں قاری مولانا شکیل احمد ندوی نے تلاوت کلام اللہ فرمائی اور مولانا محمد اسید قاسمی نے نعت نبی ﷺ پیش کی ۔اس موقع پرجمعیۃعلماء حلقہ گونڈی کے اکثر و بیشتر اراکین نے شریک تھے۔


Share: